حضرت پیر سید سخی بادشاہ کاظمی سرکار کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) حضرت پیر سید سخی بادشاہ کاظمی سرکار کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک پانچ جون بروز اتوارکو سرائے گدائی جی ٹی روڈ ضلع ہری پور میں شروع ہو گا، عرس کی دعائیہ تقریب کا آغاز صبح سات بجے جبکہ اختتامی دعا ایک بجے دن ہو گی۔

حضرت پیر سید سخی بادشاہ کاظمی سرکارکے سالانہ عرس میں ٹیکسلا واہ، حسن ابدال، ہری پور، خانپور، اور گردونواح سے ہزاروں عقیدت مند عرس میں شرکت کریں گے۔

عرس مبارک کے موقع پر حضرت علامہ سید ظاہر شاہ شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے، گدی نشین سید حسین شاہ کاظمی کے مطابق عرس مبارک کے بہترین انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

جبکہ عرس میں سیکورٹی کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں، انھوں نے عقیدت مندوں سے عرس میں شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے،اختتامی دعا کے بعد شرکاء عرس کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038