فاٹا ریفامز کمیٹی قبائلوں کا وقت ضائع کر رہا ہے، نثار مومند

فاٹا : مومند ایجنسی میں ANP کے صدر اور فاٹاسیاسی اتحادکے سینئر نائب صدر نثار مومند نے کہا ہے کہ فاٹا ریفامزکمیٹی قبائلوں کا وقت ضائع کررہا ہیں۔ کیونکہ فاٹا سیاسی اتحاد فاٹا کوخیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حق میں ہے اور تمام سیاسی اتحاد نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیا ہے اور فاٹا پارلیمنٹیر ین نے ایک بل بھی قومی اسمبلی میں جع کیا ہے لیکن موجودہ حکومت اس میں مخلص نہیں ہے کیونکہ اس بل پر تاحال بحث نہیں کی گئی ہے اور اگر اس بل پر بحث کی گئی تو بھاری اکثریت سے منظور کیا جائیگا۔

انھوں نے کیا کہ فاٹا میں مسائل FCRنے پیدا کئے ہیں اور اگر فاٹا کو کوئی اور قانون دیا گیا تو فاٹا سیاسی اتحاد سخت مخالفت کرکے ایک تحریک شروع کرینگے۔ اس سے پہلے تحصیل حلیمزئی کے گاوں کسئی کلی میں anpکا جلسہ عام ہوا جس میںسینکڑوں افرادنے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جلسہ میں گوFCRگو اور گو فاٹا گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی مومند ایجنسی کے کارکن غلنئی سے ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ گئے اور ہاتھوں میں پارٹی کے لال پرچم اُٹھائے رکھے تھے جلسے میں سینکڑوںپارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظات کئے گئے تھے۔

جلسہ گاہ کے اردگرد لیویزاور خاصہ دار فورس کے اہلکار تعینات تھے جبکہ جلسہ گاہ کے قریب راستوں پر کسی بھی ناخوش گوار واقع سے نمٹنے کے لئے ایف سی کے اہلکار گشت پر مامور تھے۔

Fata News

Fata News


Fata News

Fata News

Fata News

Fata News

Fata News

Fata News