فتح پور کی خبریں 8/8/2016

Speech

Speech

فتح پور (میاں محمد رضوان) نواحی گائوں میں زہریلا ونڈہ کھانے سے گائوں کی ہلاکتوں پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا، ہلاک گائوں کا پوسٹ مارٹم کر کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کر دئے، محکمانہ کاروائی کے لئے ایس ایچ او تھانہ فتح پور کو بھی درخواست ارسال کر دی ، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گائوں چک نمبر 289ٹی ڈی اے کے رہائشی جاوید کلو نے اپنے مویشیوں کے لئے قریبی گائوں کے ایک دکاندار سے ونڈا خرید کیا اور اس کو خرید کر کے جانوروں کو کھلا یا ،جس سے جانوروں کی حالت خراب ہو گئی اور وقفے وقفے سے ان کی کی اموات ہو گئیں، اور دیگر چار کی حالت خراب ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک نے ان کی دیکھ بھال کی ،تاحال ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے ،ڈپٹی ڈی ایل او محمد رضوان نے موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا ،اور ہلاک ہونے والی گائوں کے نمونہ جات اور استعمال شدہ ونڈہ کے سیمپل لے کر لاہور لیبارٹری کے لئے روانہ کر دئے ، اور محکمانہ کاروائی کے لئے تھانہ فتح پور میں درخواست بھی ارسال کردی ، رابطہ پر ڈپٹی ڈی ایل او کروڑ محمد رضوان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی ہلاکت پر ان کی پوسٹ مارٹم اور سیمپل لیبارٹی کو بھجوا دئے ہیں،ابتدائی طور پر اس میں زہریلی امیزیشن کے امکانات ہیں، لیبارٹری پورٹ کے مطابق جوبھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (میاں محمد رضوان ) جشن آزادی کو شیان شان طریقے سے منا کر بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما ومیونسپل کمیٹی فتح پور کے وارڈ نمبر 9سے نو منتخب جنر ل کونسلر چوہدری عبدالرزاق نے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں ، آبائو اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح ، شاعر مشرق علامہ اقبال کی ولولہ انگیز قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر خداد ملک پاکستان حاصل کیا ، یہ ملک لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے ، ملک دشمن عناصر اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں ، ملک میں دہشت گردی کی پھیلا ئی جا رہی ہے ، اس وقت بھی ملک کی عوام کو اسی جوش و جذبہ کی ضرورت ہے جو 1947ء میں ہمارے آبائو اجداد نے دیکھایا تھا ، اس جوش و جذبے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آبائو اجداد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو دشمن ممالک کی نظروں سے بچاکر ایک فلاحی اسلامی مملکت بنانے کے لئے کردار ادا کر نا چاہیے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (امیر حمزہ )والدین کیلئے اولاد کی خوشیوں سے بڑھ کر اورکو ئی چیز نہیں،اولاد کے فرائض سے بر وقت سبکدوش و سر خرو ہونا والدین کا دینی فریضہ ہے،نیک اولاد اپنے والدین کیلئے باعث فخر ہو تی ہے،ان ملے جلے خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر برا ئے دفاعی پیداوار سردار بہادر احمدخان سیہڑ،سابق صوبا ئی وزیر زراعت کے بھا ئی ملک عمر علی اولکھ،صاحبزادہ وسیم الحسن،سردار مظہر خان مگسی و دیگر نے گز شتہ روز نواں کوٹ تحصیل چو بارہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع ) کروڑ لعل عیسن ملک غلام فرید کے بیٹے اور بیٹی کی شادی خا نہ آبادی کی تقریب میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔شادی کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر برا ئے دفاعی پیداوار سردار بہادر خان سیہڑ،سابق وزیر زراعت پنجاب کے بھا ئی ملک عمر علی اولکھ،مقامی ایم این اے کے بیٹے صاحبزادہ وسیم الحسن،مقامی ایم پی اے کے بھا ئی سردار مظہر خان مگسی ،حا جی غلام عباس بپی،سابق ڈی جی زراعت مفتی عبد المجید ، ڈاکٹر اقبال خان،سید الطاف شاہ،ملک عثمان اولکھ،رانا غلام مصطفی با بو، ای ڈی او زراعت لیہ چوہدری ظفراللہ سندھو،ملک ظہور سواگ،چوہدری رفاقت ٹیپو،چوہدری افضل باجوہ، ملک آصف جاوید بھڈوال، مہر باغ علی کلا سرہ،چوہدری لیاقت گجر،چوہدری بہزاد جمیل، چوہدری عمر بہزاد،چوہدری ریاض،چوہدری عبد الرزاق ،ملک تنویر اختر،،چوہدری عبد الستار فوڈ گرین انسپکٹر، سردار فیروز سواگ ،ملک ظفر سواگ،جی ایم سانگی،ملک یسین سوہیہ،ملک رمضان کسرانہ،حاجی جمیل،چوہدری طاہر جاوید،میاں سہیل اصغر، چوہدری عثمان اشرف،حاجی لیاقت،حاجی افتخار ٹوبہ،عدنا ن خلیل،بلال اقبال گورایہ،چوہدری حسیب،زاہد نذیر سمیت سرکاری افسران،سیا سی ،سماجی شخصیات و اہل علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور ملک غلام فرید اور دونوں د لہوں محمد اسامہ اور احسان اللہ کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Marriage

Marriage

فتح پور(میاں محمد رضوان ) قیام امن،بھا ئی چا رے کی فضا ء برقرار رکھنے اور جملہ معاملات بطریق احسن چلا نے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار اہم ترین ہے اور لیہ ڈسٹرکٹ کے باسیوں کواحساس تحفظ دینے ،انکے مسائل کے حل کیلئے قانون نافذ کر نے والے اداروں ،انتظا میہ و پولیس کے ساتھ ممبران امن کمیٹی شاندار کو آرڈینیشن قائم رکھے ہو ئے ہیں جس کے نتیجے میں ضلع لیہ کا شمار پر امن ترین اضلاع میں ہو تا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیہ سید واجد علی شا ہ اور ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء نے گز شتہ روز پو لیس لا ئن لیہ میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر لیہ کی جانب سے ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ضلع لیہ کے اعزاز میں دی گئی ٹی پا رٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیہ طاہر مقصود،ڈی ایس پی صدر لیہ اکرم خان نیازی،ایس ڈی پی او چوبارہ مہر واجد بھروانہ،انچارج سیکیورٹی برانچ لیہ انسپکٹر چو ہدری طارق ممبرا ن امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل،ملک رمضان کھنڈ،سید الطاف شاہ،واحد بخش باروی،قاری کفایت اللہ،مہر اقبا ل سمراء ، حاجی مختیار حسین، محمود عثما نی، علمدار شاہ،سید نیر عباس کاظمی،طلحہ زبیر احمد،سید علی رضا شاہ،قاری فدا لرحمن فاروقی،فضل رسول،سید فضل شاہ، سید ثقلین زیدی،محمد حسین لیل،راشد منہاس،سید سجاد زیدی،محسن رضا،عبد الرئوف و دیگر مو جو د تھے۔ ڈی سی او لیہ نے کہا کہ ما ہ رمضان سمیت ہر موقع پر ممبران امن کمیٹی نے مثا لی تعاون کا مظا ہر ہ کیا ہے اور ضلعی حکومت لیہ و ضلعی انتظا میہ سے مکمل تعاون کیا ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اسٹیک ہو لڈرز کا شعور اور سوچ ہی اس سوسائٹی کے اجتما عی کردار کا عکا س ہو تا ہے اور ضلع لیہ کے با سی اس لحاظ سے انتہا ئی میچور اور باوقار ثا بت ہو ئے ہیں ۔ ڈی پی او لیہ نے کہا کہ وہ ممبران امن کمیٹی کے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے کسی بھی مسئلے کو کبھی ایشو نہیں بننے دیا بلکہ ہر معاملے کا درست حل نکا لا ہے،جملہ ممبران نے ہمیشہ بسلسلہ امن و امان،مذہبی منافرت کے خا تمے،مسلکی اختلا فات پر قا بو پا نے ،فرقہ وارانہ کشیدگی ختم کر نے اور ہم آہنگی و بھا ئی چا رے کی مثا لی فضا ء قائم کر نے میں قانون نا فذ کر نے والے اداروں و ضلع پولیس کی بھر پور معاونت کی ہے جس پر و ہ جملہ ممبران کے مشکور ہیں اور آج کی ٹی پارٹی کا مقصد ایک گیٹ ٹو گیدر اور مل بیٹھنے کا بہا نہ تھا،انہوں نے کہا کہ و ہ امید اور یقین رکھتے ہیں کہ انشا ء اللہ ضلعی انتظا میہ،پولیس او رسول سو سائٹی کے ما بین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے گا جس سے عوام کو فوری و براہ راست ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہو تی رہے گی،ممبران امن کمیٹی نے اس موقع پر حکومت،ضلعی انتظا میہ و ضلع پو لیس کو اپنے ہمہ قسم تعاون کا یقین دلا یااور رمضان المبارک و عید کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظا ہرہ کر نے پر ڈی سی او لیہ،ڈی پی او لیہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین و مبا رکباد بھی پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (امیر حمزہ ) نواحی گائوں میں زہریلا ونڈہ کھانے سے گائوں کی ہلاکتوں پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا ، ہلاک گائوں کا پوسٹ مارٹم کر کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کر دئے ، محکمانہ کاروائی کے لئے ایس ایچ او تھانہ فتح پور کو بھی درخواست ارسال کر دی ، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گائوں چک نمبر 289ٹی ڈی اے کے رہائشی جاوید کلو نے اپنے مویشیوں کے لئے قریبی گائوں کے ایک دکاندار سے ونڈا خرید کیا اور اس کو خرید کر کے جانوروں کو کھلا یا ،جس سے جانوروں کی حالت خراب ہو گئی اور وقفے وقفے سے ان کی کی اموا ت ہو گئیں، اور دیگر چار کی حالت خراب ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک نے ان کی دیکھ بھال کی ،تاحال ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے ،ڈپٹی ڈی ایل او محمد رضوان نے موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا ،اور ہلاک ہونے والی گائوں کے نمونہ جات اور استعمال شدہ ونڈہ کے سیمپل لے کر لاہور لیبارٹری کے لئے روانہ کر دئے ، اور محکمانہ کاروائی کے لئے تھانہ فتح پور میں درخواست بھی ارسال کردی ، رابطہ پر ڈپٹی ڈی ایل او کروڑ محمد رضوان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی ہلاکت پر ان کی پوسٹ مارٹم اور سیمپل لیبارٹی کو بھجوا دئے ہیں،اس رپورٹ کے مطابق جوبھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امیر حمزہ نامہ نگا رفتح پور لیہ .
میاں محمد رضوان فتح پور لیہ
06/08/2016
0606840446