فتح پور کی خبریں 6/9/2016

Fatehpur Layyah News

Fatehpur Layyah News

فتح پور (شاہد محمود سے) محکمہ وائلڈ لائف کی مخبری پر 42 افراد کو شکاری آلات 60 فالکن اور 300 نایاب کبوتروں سمیت پکڑ لیا ، بعد ازاں جرمانہ لے کر چھوڑ دیا ، با خبر ذرائع کے مطابق محکمہ نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر چھوڑا ، جانوروں کی قربانی پر محکمہ وائلڈ لائف نے پرندوں کی قربانی کی تیاری کر لی ۔ گزشتہ را ت مخبر کی اطلا ع اور ڈا ئریکٹر وا ئلڈ لا ئف کی ہدا یت پرڈسٹرکٹ وا ئلڈ لا ئف آفیسر ر انا محمد اقبا ل اور ڈویژنل ریڈنگ پا رٹی انچا رج عا بد فا رو ق کی زیر سر پر ستی ریڈنگ ٹیم ایم ایم روڈ ٹو ل پلا زہ فتح پور موجو د تھے کہ مشکو ک مزدا ٹرک نمبر LES/7040 اور MH/ 190 کو رکنے کا اشارہ کیا اور ٹرکو ں کی تلا شی پر ٹرکو ں میں لوڈ پنجرو ںمیں قید تقریباََ 60 فا لکن اور 300 نا یا ب کبو تر برامد کر لیے اور ٹرکو ں پر سوا ر 42 شکا ریو ں کو آلا ت شکا ر ،جا ل ،سو لر پلیٹس، بیٹریا ں 5مو ٹر سا ئیکل اور دیگر سا ما ن سمیت گرفتا ر کر لیا ۔تما م ملزما ن کو گرفتا ر کر کے پو لیس سٹیشن تھا نہ فتح پور منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر سا ما ن کو قبضہ میں لے کر قا نو نی کا روا ئی شرو ع کر دی گئی ۔ملزما ن فا لکن میا نوا لی سے روجھا ن منتقل کر رہے تھے ۔ملزما ن کی رہا ئی ،فا لکن ،ٹرکو ں اور دیگر سا ما ن کی حوا لگی کیلئے با اثر افرا دمحکمہ وائلڈ لائف پر دبا ئو بھی ڈا لتے رہے ،فا لکن کی ما لیت لا کھو ں رو پے بتا ئی جا تی ہے ۔بعدازاں محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر رانا محمد اقبال نے بتایا کہ ملزمان نے دس ہزار فی کس کے حساب سے چار لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے چھوڑ دیا گیا ،پرندے اور سامان بھی ان کے حوالے کر دیا گیا ، با خبر ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف عملہ نے جرمانہ کے ساتھ ساتھ مبینہ طورپر رشوت لے کر چھوڑا ،قبل اذیں بھی محکمہ وائلڈ لائف صرف فرضی کاروائی کر کے بعدازاں بھاری رشوت لے کر غیر قانونی پرندوں کو قانونی بنا کر چھوڑا گیا ،با خبر ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف عملہ نے پرندے واپس نہیں کئے اور ضلع لیہ کے پرندوں کے خریدو فروخت کرنے والے ڈیلروں سے روابط کر کے ان پرندوں کو سستے داموں فروخت کرکے جانوروں کی قربانی کے موقع پر پر ندوں کی کی قربانی کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے محکمہ وائلڈ لائف کی مبینہ طور پر بھاری رشوت اور غیر قانونی پرندوں کی سمگلنگ میں شمولیت پر ان کی تحقیقات کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (نمائندہ خصوصی) لیڈی ہیلتھ وزیٹر ٹی ایچ کیو ہسپتا ل فتح پور صفیہ اعجا ز کے خا وند محمد اعجا ز گزشتہ رو ز بقضا ئے الہٰی انتقا ل فرما گئے ۔دو ستو ں محمد با سط مسعود ،مسعود الہٰی ،ملک اقبا ل جگ ،را نا محمد رفیق ،مرزا غلا م قا در ،ملک لیا قت ،محمد یا سین ،با ئو عا رف جا وید اور دیگر نے ان کی وفا ت پر گہرے غم و دکھ کا اظہا ر کیا اور لوا حقین سے اظہا ر تعزیت کیا ۔مر حو م کے ایصا لِ ثوا ب اور درجا ت کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (شاہد محمود سے) کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما و سابق کونسلر میاں الطاف حسین نے چک نمبر 251ٹی ڈی اے میں دوسرا المسعود فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا ، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواح مثالی گائوں چک نمبر 251ٹی ڈی اے میں دوسرا المسعود فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل میچ مثالی ٹائیگر چک نمبر 251ٹی ڈی اے اور ملک ینگ الیون 112ایم ایل کے درمیان ہوا ، فائنل میچ مثالی ٹائیگر نے2-0کے مقابلے میں جیت لیا ، اس موقع پر دوستانہ کبڈی میچ بھکر اور لیہ الیوین کے درمیان بھی میچ ہوا ، تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی وسماجی رہنما میاں الطاف حسین ، مقامی صحافی شاہد محمود ، چوہدری میر حسین اور چوہدری محمد ارشد آرگنائزر ٹورنامنٹ تھے ، اس موقع پر انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوںکی سرپرستی نہ ہونے سے نوجوان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں داخل ہوجاتے ہیں، کھیلوں کی سر گرمیاں انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر سپورٹ کرنا چاہیے ، یہی نوجوان کل ملکی سطح پر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

Fatehpur Layyah News

Fatehpur Layyah News