فتح پور کی خبریں 24/12/2016

 Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

فتح پور (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ افسران ایمانداری اور میرٹ پر کارروائی عمل میں لائیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا عوام کی داد رسی کے لیے ان کادفتر ہمہ وقت خدمات کے لیے حاضر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران سائلین کے مسائل کے بروقت حل کے لیے سرعت سے اقدامات عمل میں لائیں اور دفاتر میں آنے والے افراد سے ملنساری سے پیش آیا جائے تاکہ سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ڈی سی او نے اس دوران سائلین کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

فتح پور (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجدعلی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈائریکٹر فوڈ کی سربراہی میں انسداد ملاوٹ مہم منظم بنیادوں پر جاری ہے جس کے دوران رواں ماہ میں 32انسپکشن کر کے 11سمپل حاصل کیے گئے اور 38کلوگرام مضر صحت اشیاء تلف کرنے کے علاوہ 3دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرا کے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی کی صدارت میں انسداد ملاوٹ مہم کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں فوڈ انسپکٹرز ،ہوٹلز ،بیکریوں ،کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے کارخانوں ،میڈیکل سٹورز، کھاد و زرعی ادویات ڈیلرز کی دوکانوں ،سبزی منڈیوں ،کریانہ سٹور ز ،فلور ملزکا معائنہ کر رہے ہیں اور اشیاء ضروریہ کے سمپل حاصل کرکے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں۔اورسمپل فیل آنے کی صورت میں متعلقہ دوکانداروںکے خلاف مقدمات درج کرانے کا عمل بھی جاری ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا ے ڈی سی نے کہاکہ انسداد ملاوٹ مہم کو کام یاب بنانے کے لیے سرکاری اداروںکی اطلاعات کے ساتھ ساتھ شہری بھی ناقص و غیر معیاری اشیاء کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔جس کے لیے اُن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

فتح پور (نمائندہ خصوصی ) ضلع لیہ میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے2سستے بازار لگائے گئے ہیں ۔یہ بات ڈی او ا نٹر پرائززمحمد عبداللہ نے لیہ ،فتح پور میں سستے بازاروں کے معائنہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ای اے ڈی اے محمد طاہر نے بتایا کہ عید گاہ روڈ لیہ اور چک نمبر 270ٹی ڈی اے قاضی آباد روڈ پر کرسمس سستے بازار لگائے گئے ہیںجن میں سبسڈائز نرخوں پر آٹا ،کریانہ ایٹمز ،مٹن ،بیف،چکن،فروٹ ،سبزیاں ،ملبوسات و کھلونے فروخت کیے جارہے ہیںجس کے لیے سٹالز لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر ٹی ایم او ممتاز حسین کلاچی ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ شیخ کمال الدین ،شیخ معین الدین ،مارکیٹ کمیٹی کے حکام بھی موجود تھے

شاہد محمود نمائندہ خصوصیتح پور لیہ
23/12/2016
0606840446