فواد خان دوبارہ باپ بن گئے، ننھی پری کی آمد

Fawad Khan

Fawad Khan

لاہور (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ 2005ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار فواد خان کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام آیان ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ مکمل کرکے 2 ماہ قبل جولائی میں ہی پاکستان واپس آ گئے تھے۔