فضل الرحمان کا چوہدری نثار کو ٹیلی فون، متحدہ کے استعفوں پر گفتگو

Fazalurrehman And Ch Nisar

Fazalurrehman And Ch Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو ٹیلی فون کر کےایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر چیت چیت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت استعفوں کے معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے، چودھری نثار کہتے ہیں حکومت استعفوں کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے کہا کہ حکومت کو ایم کیو ایم کے جائز تحفظات ضرور دور کرنے چاہئیں۔

حکومت استعفوں کے معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ حکومت استعفوں کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی اور ایم کیو ایم کے جائز خدشات دور کرنے کےلیے تیار ہے۔