ایف بی آر نے ایان علی کے بینک اکاؤنٹ کی رقم ضبط کر لی

Ayyan Ali

Ayyan Ali

کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر نے کراچی میں ایان علی کے بینک اکاؤنٹ سے 35 لاکھ روپے کی رقم ضبط کر لی۔ ترجمان ایف بی آر کہتے ہیں رقم ایان علی کے ذمے واجب الادا انکم ٹیکس میں ایڈجسٹ کر لی جائیگی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق کارروائی ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے کی۔ ایان علی کے اکاوئنٹ سے 35 لاکھ بر آمد کیے گئے ہیں جو واجب الادا انکم ٹیکس میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ایان علی کو 18 کروڑ کا انکم ٹیکس نوٹس جاری کیا تھا۔