ایف بی آر نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

Karachi Water and Sewerage Board

Karachi Water and Sewerage Board

کراچی (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق کراچی واٹر بورڈ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے واجب الادا تھے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق عدم ادائیگی پر کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ کے تین اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے ریکوری ہوئی ہے جب کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد کراچی واٹر بورڈ انتظامیہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خط لکھا ہے۔

واٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی مد میں واجب الادا رقم سترہ لاکھ روپے ہے۔ اکاؤنٹس منجمد غلطی کی بنیاد پر کیے گئے ہیں جو جلد ہی کھول دئیے جائیں۔

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس لمبے عرصے تک بند رہے تو شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ مزید شدید ہو سکتا ہے۔