خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی ڈارک بیلو کا ٹیزر جاری

The Dark Below

The Dark Below

ہالی وڈ (جیوڈیسک) خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی ڈارک بیلو (The Dark Below)کا سنسنی خیز ٹیزرجاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیورٹ اسپارک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کہانی ایک خاتون سائنسدان کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار ایجاد کے نتیجے میں خوفناک بیماری کا شکار ہوجاتی ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینا ڈوسن،مائیکلا لانگڈین، ڈینیل تھریس، زیچ لی، جانی ویواش اور ڈیوڈ شیکلیٹن سمیت دیگر شامل ہیں۔ پال بٹلر کی کہانی پر مبنی یہ فلم اگلے برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔