فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ

Inflation Rates

Inflation Rates

کراچی (جیوڈیسک) مارچ میں مہنگائی کی شرح جاننے کے لئے دنیا نیوز نے ایک سروے کیا، اس حوالے سے دنیا نیوز نے معاشی تجزیہ کاروں، مالیاتی اداروں کے نمائندوں اور بروکریج ہاوسز سے رابطہ کیا۔

پندرہ تجزیہ کاروں میں سے 10 کا کہنا تھا کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد کے اندر رہنے کا امکان ہے جبکہ پانچ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات ، ٹماٹر، مرغی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارچ میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

دنیا نیوز کے سروے میں تجزیہ کاروں نے مارچ میں مہنگائی کی زیادہ سے زیادہ شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ کم سے کم شرح 4 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ، دنیا نیوز سروے کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی اوسط شرح 4 اعشاریہ 79 فیصد رہنے کا امکان ہے۔