فیڈرل بورڈ سائنس گروپ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں لڑکیوں نے لڑکوں پر برتری حاصل کر لی

Metric Position Holders Students

Metric Position Holders Students

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) فیڈرل بورڈ سائنس گروپ کے میٹرک کے سالانہ امتحان سال 2016 میں لڑکیوں نے بورڈ میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنزحاصل کر کے لڑکوں پر بر تری حاصل کر لی، دیگر شہروں کے انسٹی ٹیوٹ کی طرح ٹیکسلا بھی پیچھے نہ رہا۔

ہونہار طالبہ ایم گل نے ٹیکسلا شہر کا نام روشن کردیا، ایچ آئی ٹی سکول فار گرلز ٹیکسلا کینٹ کی ایمن گل نے 1031 نمبرحاصل کر کے بورڈ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ نمائیاںرہیں،بورڈ میں پہلی پوزیشن آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فار گرلز پشاور کینٹ کی مناہل عامر نے کل 1032 نمبر حاصل کی۔

جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں آرمی پبلک سکول فار گرلز طفیل روڈ لاہور کی عریشہ احسان ،آرمی پبلک سکول فار گلرز ملتان کینٹ کی حفظہ سعید اور اریج مشرف نے لی انھوں نے کل 1031 نمبرز حاصل کئے ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والو ں میںآرمی پبلک سکول اینڈ کالج حیدر آباد ی عروج فاطمہ بھی شامل ہیں جنہوں نے 1031 نمبر لئے۔

فیڈرل بورڈ کے آفیشل ریکارڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل 82 ہزار 894 امیدوار امتحان میں شامل ہوئے جبکہ 58 ہزار 81 سٹوڈنٹس کامیاب قرار پائیجبکہ کل پرسنٹیج 79.47 فیصد رہا،فیڈرل بورڈ کے نتائج انکی ویب سائٹس پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

نتائج حاصل کرنے کے لئے ایس ایم ایس کی سہولت بھی دی گئی ہے 5050 پر ایس ایم ایس کر کے تائج معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038