وفاقی بجٹ روایتی سیاستدانوں کا غریب عوام پر روایتی ظلم ہے، امیر پٹی

Budget

Budget

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت’ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ ٹریژراراقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی رہنما میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ میڈم ذکیہ اور مشیر فن و ثقافت علی مراد کے ہمراہ وفاقی بجٹ کیخلاف احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذرعی و صنعتی مشینری پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں5فیصد کمی کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن و ملکیت تبدیلی فیس میں کمی جاگیرداروں ‘ صنعتکاروں ‘ سرمایہ داروں اور مراعات یافتہ طبقات کو نوازنے۔

جبکہ عوام الناس کے روزمرہ استعمال کی اشیاء مثلاً مشروبات ‘ الیکٹرونکس اشیاء ‘ میک اپ اور سگریٹ و دیگر اشیاء کی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ‘مختلف شعبوں میں دی جانے والی سبسڈی میں کمی اور ٹیکس چھوٹ میں خاتمے کیساتھ نئے ٹیکس اقدامات سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ دہشتگردی و اندرونی خلفشار اور بیرونی جارحیت سے دوچار پاکستان کے دفاعی بجٹ کیلئے 817ارب روپے مختص کرنے سے یقینا دفاع مضبوط ہوگا اور دہشتگردی سے نجات پانے میں معاونت ملے گی۔

مگر مجموعی طور پر وفاقی بجٹ روایتی سیاستدانوں کا غریب عوام پر ایک اور ظلم اورعوام کیلئے بار بار کے آزمائے ہوئے ناکام و کرپٹ عناصر کو منتخب و مسلط کرنے کی سزا ہے۔