وفاقی کابینہ کا اجلاس، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی انتظامی پالیسی منظور

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور ان کے حوالے سے انتظامی پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں تینتیس نکاتی ایجنڈے پر بھی تفصیل سے بحث کی گئی اور ایف آئی اے کے ایکٹ میں ترمیمی بل کو بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔