وفاقی کابینہ کا اجلاس ، بجٹ سٹریٹجی پیپرز پر بریفنگ دی گئی

Federal cabinet,

Federal cabinet,

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا ، مشیران اور معاونین خصوصی نے شرکت کی ، وزیر اعظم نے اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا ، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ سٹریٹجی پیپرز پر وزیر اعظم اور اراکین کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔