وفاقی حکومت آزادکشمیر میں تھری جی سروس شروع کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے

3G Service

3G Service

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھری جی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا آزادکشمیر کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہے وفاقی حکومت آزادکشمیر میں تھری جی سروس شروع کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہا ر پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چو ہدری سعید خادم ایڈووکیٹ ،تحریک انصاف کے را نما شفقات قریشی نے مشتر کہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے محروم رکھ کر کشمیریوں کیسا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلوک کر رہی ہے موجودہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور لو گوں کو ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر نے کا موقع دینا چا ہیے تھری جی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر نا آزادکشمیر کے لوگوں کا بھی حق ہے اور اس حق سے محروم کر نا کشمیر یوں کیساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فی الفور آزادکشمیر کے عوام کو جدید سہولیات فرا ہم کر نے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے اور فی الفور تھری جی ٹیکنالوجی کی سروس شروع کی جا ئے۔