وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Badin

Badin

بدین: وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عید رات سے شروع ہونے والی لوڈ شیدنگ عید کے تیسرے دن بھی جاری رہی حکومت کی جانب سے عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نا کرنے کے اعلان کے باوجود ضلع بدین میں لوڈ شیڈنگ کے مقر کردہ ٹائیم سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ کی گئی۔

ایسا لگ رہا تھا جیسے ھیسکو بدین حکومت کو چیلنج کر رہا ہو کہ آؤ دیکھو اور ہمیں روک کر دکھاؤ، عید رات کو لائٹ نہ ہونے کے باعث درزی کپڑے سل نہیں سکے اور کتنے ہی لوگ نئے کپڑے پہننے سے محروم ہوگئے جبکہ لائٹ نا ہونے کے باعث کتنے ہی گھروں کے اندر فرج میں رکھا عید قرباں کا گوشت بھی خراب ہوگیا۔

شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کیا کہ مختلف ممالک میں عید کے دنوں میں مسلمانوں کے لیئے خصوصی پیکیجز دیئے جاتے ہیں اور ایک ہمارہ ملک ہے جہاں پر ہمارے بنیادی حقوق بھی چھینے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے، واپڈا والوں نے عید کے دنوں میں لوڈ شینڈنگ کرکے ہمیں یہ احساس دلایا ہے کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں ایسا ہی ہوتا ہے۔