وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان

Eid ul Fitar

Eid ul Fitar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نےعید الفطر پر 17 سے 21 جولائی تک 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے وزیراعظم سے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 4 چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی تاہم جمعتہ الوداع کی چھٹی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے 17 سے 21 جولائی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔