آہ ،وفاق نے کراچی کے صارفین بجلی پر بجلی بم گرادیا.!!کیاوزیراعظم اِس لئے کراچی آئے تھے؟

Electric Bomb

Electric Bomb

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
آج جس طرح پہلے سے ایک منصوبہ بندی اور پلاننگ کے تحت” نیپرااور وزارتِ پانی و بجلی نے کراچی کے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 2تا4روپے فی یونٹ مہنگی کرکے کراچی کے صارفین بجلی پر بجلی بم گرادیاہے “اِس کی مثال نہیں ملتی ہے یوں وفاق کی جانب سے ہونے والے اِس اعلان پر کراچی کے عوام سخت حیران اور پریشان ہیںاور یہ سوچنے اور کہنے پر مجبورہوگئے ہیں کہ” کیا گزشتہ دِنوں وزیراعظم نوازشریف اِس لئے کراچی آئے تھے..؟؟ اگراُنہیں کراچی والوں پر ایساکوئی بجلی بم ہی گرانا تھاتو اِنہیں کراچی آنے کی کیا ضرورت تھی ..؟؟وہ یہ کام تو اسلام آبادمیں رہ (بیٹھ )کربھی کرسکتے تھے۔ ہاں البتہ .!!اَب نیپرا اور وزارتِ پانی وبجلی کے اِس کراچی دُشمن اقدام سے یہ بات ضرور واضح ہوگئی ہے کہ دراصل وزیراعظم کا اپنی کابینہ کے چندافرادکے ہمراہ کراچی آناہی اِس بڑے حکومتی کام اور مقصدکے لئے تھاسووہ کراچی میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کرنے کے بہانے کراچی آگئے مگروہ تو گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ہزاروں مرنے والوں کے لواحقین اور متاثرین اہلیانِ کراچی کی دادرسی کئے بغیرہی میڈیاکی خبروں میں آئے اورپھر واپس چلے گئے ۔

حالانکہ آج بھی سورج سے آگ برستی گرمی اور اِس پر کراچی کے بعض مضافاتی غریب علاقوں میں کے الیکٹرک کی بلا کی طویل گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ اور ایلیومینئم (رگِ گُل سے بھی زیادہ نازک اور کمزور)تاروںکے باربارٹوٹنے اور گرڈاشٹیشنوں میں فنی خرابیوں کے بہانے لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے مرنے اور ہیٹ اسٹروک سے بیمارہونے والوں کا سلسلہ ابھی بند تونہیں ہواہے مگر جیسے ہی وزیراعظم کراچی کا اپناایک روزہ ہنگامی دورہ کرکے اسلام آبادپہنچے تو اُنہوں نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور وزارتِ پانی و بجلی سے سازباز کرکے کے الیکٹرک کے ستائے گرمی کے مارے اہلیان کراچی پربجلی 2تا4روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کااعلان کرکے بجلی بم گرادیا یعنی یہ کہ آج وفاق کے اِس اعلان پر اہلیانِ کراچی چیخ پڑے ہیں اور کراچی کے عوام وفاق کی نیپرااور وزارتِ پانی وبجلی کی ملی بھگت سے ہونے والے اِس کراچی دُشمن اعلان کی زورمذمت کرتے ہوئے بلبلاکریہ کہنے لگے ہیں کہ ” کھایاپیاکچھ نہیں پرگلاس توڑابارہ آنے..!! “ ۔

اگرچہ،اِس تمام صورتِ حال میں ایک خبرکے الیکٹرک کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی آئی ہے جو کہ راقم الحرف کی نظرمیں جہاں کے الیکٹرک کے اہلیانِ کراچی کے صارفینِ بجلی کے لئے بڑی حدتک خوش آئندثابت ہوسکتی ہے بشرطیکہ کے اِس میں کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی تمام ظاہرو باطن نیت خود اِس کے اپنے پریشان حال صارفین بجلی کے ساتھ مخلص ہوتووہیںیہ خبریقیناکے الیکٹرک کی انتظامیہ اور صارفین ِ کے الیکٹرک کے لئے بھی حوصلہ افزااورباعثِ تسکین و حق بھی ضرور ثابت ہوسکتی ہے ورنہ نہیں، خبر کے مطابق کے الیکٹرک کی انتظامیہ کا کہناہے کہ کراچی کے رہائشی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوںمیں یکدم سے 50فیصدتک اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن تاحال کے الیکٹرک کو موصول تونہیں ہواہے تاہم کے الیکٹرک کی انتظامیہ نیشنل پاورریگولیٹری (نیپرا)اور وزارتِ پانی وبجلی کی جانب سے کے الیکٹرک کے گھریلوصارفین کے تمام سلیبز پر ہونے والے فوائدکے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اعلی عدالتوں سے رجوع کرنے کافوری فیصلہ کیا ہے اِس پر کراچی کے شہریوں کا یہ کہناہے کہ اگرواقعی کے الیکٹرک کی انتظامیہ اِس پر پُرخلوص ہے تو یہ ایک قابل تعریف اقدام ہوگاورنہ کے الیکٹرک کا یہی فیصلہ اپنے صارفین پر عذاب بن کر نازل ہوگا ۔

NEPRA

NEPRA

تفصیلات کے مطابق نیپرانے دوجولائی سے کراچی کے رہائشی صارفین کے ٹیرف میں 50فیصدتک اضافے کی منظوری دے دی ہے یوں اَب جس کے تحت رہائشی صارفین کو وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی میں نمایاں کمی کردی گئی ہے اِس لئے اہلیانِ کراچی میں حقیقی معنوں میں( جبکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی طرف سے بھی بظاہرتو)سخت تشویش کا اظہارکیاجارہاہے اور یہ بھی خام خیال کیا جارہاہے کہ نیپراکا یہ فیصلہ دراصل بجلی کے شدیدبحران کا شکارکراچی کے رہائشی صارفین پر بجلی بم گرانے کے مترادف ثابت ہواہے۔ اگرچہ نیپرااور وزارتِ پانی وبجلی کی طرف سے کراچی کے صارفین بجلی کے لئے بجلی کے نرخوں میں ہونے والے اضافے پر کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ موقف سامنے آیاہے کہ ”ابھی تک اِنہیںنیپرا یا وفاقی وزارتِ پانی وبجلی کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن تو موصول نہیں ہوااِس لئے وہ ابھی اِس معاملے پر کوئی رائے دینے سے قاصرہیںتاہم ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی کوئی درخواست نیپراکو نہیں دی تھی مگرنیپرااور وزارتِ پانی وبجلی نے کے الیکٹرک کے لئے ایساکیوں کیاسمجھ سے بالاترہے..؟؟

جس کے بعد نیپرااور وزارتِ پانی و بجلی کے ذرائع کا یہ کہناانتہائی مضحکہ خیز ہے کہ اِنہوں نے بجلی کے نرخوں میں تو کوئی اضافہ نہیں کیاہے بلکہ اِن نرخوں کو مُلک کے باقی نرخوں کے مساوی کیاہے جبکہ اِس موقع پر وزارتِ پانی و بجلی کا یہ کہنابھی ضرورت سے کہیں زیادہ مضحکہ خیزلگتاہے کہ کمرشل اور صنعتی صارفین کا ٹیرف برقراررکھاگیاہے ایسے میںیہاں یہ سوال پیداہوتاہے کہ وزارتِ پانی و بجلی کو کیا ضرورت پڑی کہ اِس نے گھریلوصارفین کے لئے تو نرخوں میں اضافہ کردیاگیاہے جبکہ اِس نے حکومتی مرضی وِ منشنیٰ کے مطابق کمرشل اور صنعتی صارفین کاٹیرف جوں کا توں برقراررکھ کر بال بیکا تک نہ کیا..؟؟ایساکس لئے گیاہے..؟؟مزیدیہ کہ کراچی کے صارفین بجلی کے لئے کئے گئے اپنے اِس عوام دُشمن اقدام پر وزارتِ پانی و بجلی کے ترجمانِ حقیقی کا یہ بھی کہناہے کہ اِس نے یہ اقدام محض اِس بناپر کیاہے کہ کے الیکٹرک کا حکم امتناعی ختم ہوگیا ہے اَب اِس لئے باقی مُلک کے مساوی 2013کی قیمتوں کا اطلاق کراچی کے صارفین بجلی پر بھی ہوگیاہے ۔

Load shedding

Load shedding

آج نیپرااور وزارت ِپانی وبجلی کے اِس کراچی دُشمن اعلان پر جہاں اہلیان کراچی سراپااحتجاج ہیں تو وہیں کراچی کے شہر کے الیکٹرک کی بوگس بلنگ اور بلاجوازطویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کو اندھیرے میں دیدہ ودانستہ ڈبونے والے ادارے کے الیکٹرک کا اِس کے اِس موقف پر بھی ساتھ دینے کے لئے تیارہیںکہ وہ نیپرااور وزارتِ پانی و بجلی کے اِس کراچی دُشمن اقدام پر 2013کی طرح ایک مرتبہ پھرفوری طورپراعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرے گی اور نیپرااور وزارتِ پانی وبجلی کے اِس کراچی دُشمن اقدام کو فوری روکنے کے لئے اقدامات کرے گی تواِس پر کراچی کے شہری اِس کا ساتھ دیںگے کیونکہ آج کے الیکٹرک کے انسانیت سُوزمظالم اور بوگس بلنگ اور بلاجواز اعلانیہ و غیراعلانیہ اور ایلیومنیم (رگِ گل سے بھی زیادہ کمزور)تاروں کے بار بار ٹوٹنے اور گرڈاشٹیشنوں میںدیدہ ودانستہ فنی خرابیوں کا ڈرامہ رچاکرکی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے عوام مجبورہیں کہ وہ کے الیکٹرک کے رویوںکے عادی ہوگئے ہیںاور اَب یہ کے الیکٹرک کے ایسے انسانیت سوزمظالم کو برداشت کرنے کے لئے تیاررہنے لگے ہیں

اور اَب جس پر یہ سمجھتے ہیں کہ آج اِس طرح اِن کا بیڑاغرق اور ستیاناس کرنے کےلئے ایک ادارہ کے الیکٹرک ہی بہت ہے اَب خدارا اِس کام میں نیپراا وروزارتِ پانی و بجلی کہاںسے کود پڑے ہیں یہ توہمیںمعاف کردیں کیونکہ آج کراچی والوںکو کے الیکٹرک نے کہیںکا نہیںچھوڑاہے اِس پر نیپرااور وزارتِ پانی وبجلی جو کے الیکٹرک کو تو نکیل نہ ڈال سکے آج اُلٹا کراچی کے عوام کو سندھ کی صوبائی حکومت اور کراچی کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بے یارو مددگار او ربے بس اور لاچار دیکھ کر کے الیکٹرک کو مالی فائدہ پہنچانے اور اِس کے منافع سے اپناحصہ لینے کے خاطر اِس کا ساتھ دینے کے لئے آگے آگئے ہیں ۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com