وفاق المدارس، مولانا سلیم اللہ خان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی : معروف عالم دین اور صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا سلیم اللہ خان دامت برکاتہم العالیہ ،علیل ہسپتال میں داخل ہیں وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے مجلس شوریٰ اور عاملہ نے ملک بھر کے علماء کرام اور عوام الناس سے مولانا سلیم اللہ خان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوار الحق ،شیخ الاسلام مولانا رفیع عثمانی ، جنرل سیکرٹری قاری محمد حنیف جالندھری ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ،مولانا قاضی عبدالرشید ، مولانا حسین احمد ، مولانا فضل رحیم ، مولانا مشرف علی تھانوی، مولانا زبیر احمد صدیقی ، مولانا ارشاد احمد، مولانا مفتی طیب ، مولانا طاہر مسعود، مولانا قاسم ، مولانا صلاح الدین حقانی ، مولانا سعید یوسف ، مولانا مفتی صلاح الدین ، مولانا فیض محمد ، مولانا قاضی نثار احمد ، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی ، مولانا قاری عبدالرشید ، مولانا ظفر احمد قاسم مولانا مفتی مطیع اللہ ، مولانا محمد انور ، مولانا ضیا ء اللہ ، مولانا قاری محب اللہ ، مولانا عبدالقدوس ، مولانا مفتی خالد ، مولانا عبدالمنان ،سمیت وفاق المدارس العربیہ کی مجلس شوریٰ اور عاملہ کے ارکان نے وفاق المدارس العربیہ کے صدر شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی۔

مولانا سلیم اللہ خان اسلاف کی آخری نشانی قوم وملت کا حقیقی سرمایہ ہیں ان کی گراں قدر خدمات ہیں اللہ تعالیٰ ان کے سائے کو ہمارے سروں پر تادیر سلامت رکھے عوام الناس علماء کرام اور اہل مدارس سے اپیل کی ہے کہ صدر وفاق المدارس اور استاد العلماء شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

مولانا سلیم اللہ خان اہل حق کا سرمایہ ہیں، ان کی خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں وہ عرصہ دراز سے بخاری شریف کے استاد اور وفاق المدارس العرابیہ کے صدر رہے ہیں ان کی علمی تصنیفی اور ملی ناقابل فراموش اور دنیا بھر تک محیط خدمات ہیں اورملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب فرمائے اور ان کے سایئے کو تادیر قائم وسلامت رکھے۔