وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ نے میڈیکل سٹورز پر میک اپ اور ہر بل ادویات کی فروخت پر بابندی لگانے کا فیصلہ

تلہ گنگ (عا مر نواز اعوان) وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ نے میڈیکل سٹورز پر میک اپ اور ہر بل ادویات کی فروخت پر بابندی لگا نے کا فیصلہ کیاہے ۔ جس کے مطابق ملک بھر کے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کئے جا نے کا جلد امکان ہے اور وارننگ جا ری کر دی گئی ہے۔

ضلع چکوال کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے ضلع چکوال سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عالمگیر نوابی اور تلہ گنگ سے ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرزاق کو امتحان میں ڈال دیا ہے تفصیلات کے مطابق ایسے تمام میڈیکل سٹورز جو انگریزی ادویات کے علا وہ ہربل اور خواتین میک اپ کا سامان بھی رکھتے ہیں ان کے خلاف حکو متی حکم کے مطابق قانو نی کا رروائی کی جا ئے گی ۔ اور سر بمہر بھی کیا جا ئے گا۔حکومت نے میڈیکل سٹورز پر صرف اور صرف ادویات رکھنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور حکومت نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات بھی جا ری کر دی ہیں کہ وہ کاروائی کر کے جلد از جلد رپورٹ وزار ت صحت کو ارسال کریں۔

عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے نے ضلع چکوال سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عالمگیر نوابی اور تلہ گنگ سے ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرزاق کو امتحان میں ڈال دیا ہے ۔کیو نکہ ای ڈی او ہیلتھ چکوال ڈ اکٹر عالمگیر نوابی کے بھا ئی خا لد نوا بی مسلم لیگ ن کے سرکردہ کارکن ہیں اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ تلہ گنگ ڈاکٹر عبدالرزاق کے قریبی رشتہ داروں کے اپنے میڈیکل سٹورز ہیں جس وجہ سے کاروائی کر تے وقت ان کو بہت سی باتیں سوچنا پڑیں گی ۔ جو کہ ان دونوںہیلتھ افسران کیلئے دشواری کا سبب بنیں گی۔

Talagang News

Talagang News