وفاقی اردو ینورسٹی کے ایم اے ۔بی اے کے سالانہ امتحانات شروع

MA-BA-Exzam

MA-BA-Exzam

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت جامعہ بنوریہ عالمیہ کے BA-MAکے طلبہ کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ،جامعہ بنوریہ عالمیہ بطور امتحانی سینٹر مقرر 350سے طلبہ وطالبات امتحانات میں شریک ہیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ مدارس دینیہ میں وہ واحد ادارہ ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے کسی عصری یونیورسٹی نے امتحانات کیلئے سینٹرمقرر کیاہے ، امسال جامعہ بنوریہ عالمیہ 350سے زائد طلبہ بی اے اور ایم اے میں زیر تعلیم تھے جن کے امتحانات گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ ہی میں وفاقی اردو ینورسٹی کے تحت شروع ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے امتحان گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ میں عصری طلبہ سے زیادہ صلاحیتیں ہیں ایک عالم کیلئے علوم میں مہارات انتہائی ضروری ہے اس لیے طلبہ کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ نت نئے فتنوں کی سرکوبی کیلئے بھی عصری علوم کا حصول ایک عالم دین کے علم میں مزید نکھار پیدا کرتاہے ، جہاں مدارس کے طلبہ وقرآن وحدیث اور دینی مہارت حاصل کررہے ہیں وہی پر عصری علوم کی طرف رجحان بھی قابل تحسین ہے،جامعہ بنوریہ عالمیہ کوایک مرتبہ پھر وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے امتحانی سینٹر بنانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے ہم مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کو اعزاز حاصل ہے کہ اس پر اعتماد کرکے کسی عصری یونیورسٹی کی انتظامیہ نے امتحانی سینٹر کا درجہ دیاواضح رہے کہ گزشتہ سال 200 سے زائد طلبہ و طالبات ان امتحانات میں شریک ہوئے تھے اس اس سے زیادہ تعداد طلبہ امتحانات میں شریک ہیں۔