دو فیڈریشن کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہو رہا ہے: باکسر عامر خان

Amir Khan

Amir Khan

کراچی (جیوڈیسک) برطانوی باکسر عامر خان نے تھر میں میٹھے اور صاف پانی کی دستیابی کے لئے کمر کس لی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پروفیشنل فائٹ کے ذریعے آنے والی رقم سے تھر میں پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اولمپکس کھیلنے کا موقع ملا تو خوشی ہو گی۔ 2 فیڈریشن کی وجہ سے باکسنگ کو کافی نقصان ہوا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے آرمی، رینجرز اور پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔