فیروز والا: شادی کر کے لڑکیوں سے غیراخلاقی کام کرانے والے گروہ کا انکشاف

Women Abuse

Women Abuse

فیروز والا (جیوڈیسک) کوٹ عبدالمالک میں جعلی شادی رچا کر خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرنیوالے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ مکروہ دھندے کا انکشاف اپنے ہی بھائی کی نئی نویلی دلہن سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے بعد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم پہلے شادیاں رچاتے پھر شریف گھرانوں کی خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرتے۔ جیٹھ ندیم کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی درخواست پر پولیس نے تفتیش کی تو یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس کے شوہر جمیل کی یہ انیسویں شادی تھی۔

متاثرہ خاتون اور اس کے باپ کے مطابق جمیل اور ندیم کے ساتھ ان کے دیگر اہلخانہ بھی ملوث ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے۔