کراچی کی خبریں 16/3/2017

FLOWER SHOW DMC KORANGI KARACHI

FLOWER SHOW DMC KORANGI KARACHI

بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیملی فیسٹیول اور فلاور شو کا آغاز آج ہوگا
ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے ساتھ عوام کو صحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے۔سید نیئر رضا
فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کے ساتھ علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائیگا
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کورنگی ساڑھے تین ماڈل پارکس پر فلاور شو کی تیاریوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ
کراچی : بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام ماڈل پارک کورنگی ساڑھے تین پر جشن بہاراں فیملی فیسٹیول اور فلاور شو کا آغاز آج مورخہ 17مارچ سے ہوگا ،بلدیہ کورنگی محکمہ باغات کی جانب سے تمام تر تیاریوں کو مکمل کرلیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فیملی فیسٹیول اور فلاور شو کے حوالے سے حتمی مرحلے میں جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیسٹیول اور فلاور شو میں عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں فلاور شو میں انواع اقسام کے پھولوں کی نمائش کو یقینی بنا ئی جائے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے ساتھ عوام کو صحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں ،گرین بیلٹس کے ساتھ علاقائی سطح پر عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے سرسبز ماحول کی آفادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے تاکہ عوامی تعاون کے ذریعے درختوں ،پودوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کو یقینی بنا کر سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام اور آلودگی کا خاتمہ ممکن بنا ئی جاسکے بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع کورنگی کے مختلف زونز میں جاری تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اسے مکمل نگرانی میں جلد ازجلد مکمل کیا جائے انہوںنے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات دیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ فیصل کی عوام کو ہسپتال کی سہولیات دی جائیں، عالم علی
22سال پہلے بنایا گیا ہسپتال تا حال عملے سے محروم ہے، آدھے ہسپتال پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا قبضہ ہے
ہسپتال میں عملہ تعینات کیا جائے، لیبارٹری ،ویکسی نیشن سینٹر بنایا جائے، ہر 3سال بعد ملازمین کا ٹرانسفر کیا جائے۔
کراچی : شاہ فیصل کالونی کراچی کی قدیم مضافاتی بستی تقریباً 65سالوں سے ہسپتال کی سہولیات سے محروم ہے جبکہ تقریباً 22سال پہلے بننے والا 50بیڈ کا ہسپتال تاحال اب تک عملے سے محروم ہے۔ یہ بات HIVایڈز ، ہیپاٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر عالم علی نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی نمبر١ میں بنائے گئے اس ہسپتال کے آدھے حصے میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ضلع کورنگی کا غیر قانونی قبضہ ہے، جبکہ آدھے ہسپتال میں ڈسپنسری چلائی جارہی ہے جسکے تقریباً درجنوں ملازمین کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں دیئے جارہے ہیںجبکہ دوائوں کی مد میں بجٹ نہ ہونے کے باعث غیر معیاری دوائیں دی جاتی ہیںجبکہ ڈاکٹرز بھی دستیاب نہیں ہوتا، عالم علی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے جو وبائی شکل اختیار کرگیا ہے اسک کے لئے تقریباً شاہ فیصل کالونی کی 10لاکھ کی آبادی کیلئے نہ کوئی لیبارٹری ہے اور نہ کوئی ویکسی نیشن کی جگہ۔ عالم علی نے حکومت سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا عملہ فوری طور پر تعینات کیا جائے۔ لیبارٹری اور ویکسی نیشن سینٹر بنایا جائے۔ ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعلیم ، صحت وبلدیات کے ملازمین جو ایک ہی جگہ کئی کئی سالوں سے کام کررہے ہیں انکو قانون کے مطابق ہر 3 سال بعد ٹرانسفر کیا جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم قانونی کاروائی کیلئے عدالت جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فوجی عدالتیں انصاف کیلئے ضروری ہیں، عالم علی
اگر بھٹو کا مقدمہ فوجی عدالت میں ہوتا تو بھٹو پھانسی سے بچ جاتے
فوجی آپریشن وعدالتوں سے پاکستان سمیت کراچی میں امن بحال ہوا، طلبہ کے وفد سے گفتگو
کراچی : فوجی عدالتیں دہشتگردی کے خاتمہ اور ملک کی سلامتی کیلئے ضروری ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام ملک سے دہشتگردی وکرپشن سے نجات چاہتے ہیں۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے طلبہ کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھٹو کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں ہوتا تو بھٹو پھانسی سے بچ جاتے اور بینظیر بھٹو پر دہشتگردانہ حملے کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں جاتا تو انکے قاتلوں کو پھانسی چڑھانے میں تاخیر نہ ہوتی۔ عالم علی نے کہا کہ یہ وہی پیپلز پارٹی ہے جو فوجی عدالتوں کے خلاف اور سول عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ اسی سول عدلیہ نے کیا تھا جس سے پیپلز پارٹی مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں اس وقت قائم کی گئیں جب دہشتگردی عروج پر تھی اور جج صاحبان بھی انکا ہدف تھے، حملوں کے باعث عدالتی نظام اور ججز دبائو کا شکار تھے عالم علی نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے فروری2015میں کام کا آغاز کیاور اپنی آئینی مدت میں274کیس میں سے161مجرموں کو پھانسی دی جبکہ131کو مختلف میعاد کی سزائیں دی گئیں جسکے باعث پورے ملک بالخصوص کراچی میں امن بحال ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ اختلاف رائے کو ختم کرتے ہوئے قومی ضرورت کے تحت انسداد دہشتگردی کے سخت قوانین جتنی مدت میں بن سکتے ہیں اور ایک مکمل متبادل اور موثر نظام جتنی مدت میں قائم کرناممکن ہو اتنی مدت کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیعی ہونی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی قومی خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب آج ہوگی
سراج الحق ، علامہ طاہر اشرفی ، توفیق بٹ مہمان خصوصی ہوں گے
کراچی : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ تحت کے زیر اہتمام جاری چوتھی قومی خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب آج الحمراء آرٹ گیلری میں صبح 10 بجے ہوگی ۔ ”حروفِ نور” کے عنوان سے جاری اس خطاطی نمائش کی تقریب تقسیم ایوارڈ و اسناد میں سراج الحق ، علامہ طاہر اشرفی ، کالم نگار توفیق بٹ اور ٹرسٹ کے چیئرمین مقصود احمد مہمان خصوصی ہوں گے ۔ یہ مہمان ملک بھر سے آئے خطاطوں میں ایوارڈ اور اسناد تقسیم کریں گے اور ان کے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ گذشتہ روز جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تعلیمی اداروں کے وفود نے نمائش کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر طلبہ و طالبات کیلئے خطاطی اور خوشخطی کے موضوع پر لیکچرز کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔