گولن معصوم مذہبی تحریک کی آڑ میں منظم جرائم کی مرتکب ہے، امریکی افسر

US State Department

US State Department

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی دفتر ِخارجہ کے ایک اعلی سطحی افسر نے 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش کرنے والی فیتو دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ گولن کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک معصوم مذہبی تحریک سے ہٹ کر منظم جرم پیشہ ےتنظیموں کے کالے دھن کو سفید بنانے کے لیے رقوم جمع کرنے والا ایک شخص لگتا ہے۔ گولن کے خلاف پیش کردہ دعوے سچ ہو سکتے ہیں۔

امریکی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسوسیئٹیڈ پریس کو بتایا ہے کہ حکومت ترکی کی جانب سے فتح اللہ گولن پر الزامات کو حق بجانب ٹہرانے والے معقول جواز موجود ہیں۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ فیتو کی زیر نگرانی ہونے والی انجمنوں اور تعلیمی اداروں کا ڈھانچہ مشکوک ہے اور ان کی مالی اعانت میں بعض بے ضابطگیوں کا بھی مشاہدہ ہوا ہے۔

اس نے مزید بتایا ہے کہ ترکی میں بغاوت کی کوشش کے حوالے سے امریکی اداروں کو پیش کردہ دلائل کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔