ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں سید توقیر زیدی سے 16/3/2016

Dir FIA Tariq

Dir FIA Tariq

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ڈیرہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک طارق کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے بعد ڈیرہ سرکل میں غیر قانونی کاروبار ہنڈی میں ملوث 33 ملزمان گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ روپے سے زائدکی پاکستانی رقم 3520 درہم اور 200 ڈالرز برآمد کر لئے’ 26 مقدمات درج’غیرقانونی ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی جاری رہیگی’ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے ملک طارق۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے خیبرپختونخواہ نوران خان آفریدی کی ہدایت پرنیشنل ایکشن پلان کے نفاذکے بعدایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ڈیرہ نے ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ڈیرہ ملک طارق کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میںہنڈی کے غیرقانونی کاروبارمیںملوث33ملزمان کوگرفتارکرکے 26مقدمات درج کئے گئے۔انہوںنے گرفتارملزمان سے ایک کروڑ46لاکھ اسی ہزار890روپے’3520یواے ای درہم’200امریکی ڈالرز برآمدکرلئے۔ایف آئی اے نے یہ کارروائیاںڈیرہ اسماعیل خان’بنوں’کرک اورٹانک پرمشتمل ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میںکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ڈی آئی خان ملک طارق نے میڈیاکوبتایاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی سمیت دیگرسنگین وارداتوںمیںاستعمال ہونیوالی رقم غیرقانونی کاروبارہنڈی کیخلاف ہماری کارروائیاںجاری رہیںگی اوراس میںمزیدتیزی پیداکی جائیگی۔نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کیاجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)تھانہ سٹی کی حدودمیںغربی سرکلرروڈپرفضل الرحمن کی دکان پرڈکیتی کی واردات میںموٹرسائیکل پرسواردونامعلوم ملزمان نوے ہزارروپے کی نقدی اورنوکیہ موبائل چھین کرفرار’مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیںغربی سرکلرروڈپرفضل الرحمن ولدرمضان بھٹی سکنہ باکھری بازارکی دکان پرموٹرسائیکل پرسواردونامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اورانہوںنے فضل الرحمن سے نوے ہزارروپے کی نقدی اورایک موبائل نوکیہ چھین لیااورموقع سے فرارہوگئے۔سٹی پولیس نے فضل الرحمن کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کیخلاف 382/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)مقامی عوامی نمائندوںکی نااہلی’واٹرسپلائی اسکیم کھتی کے کڑوے پانی سے زندانی’لوک اورڈھکنہ گائوںکے سینکڑوںافراددست سمیت دیگربیماریوںکاشکارہونے لگے’اہل علاقہ کااحتجاج۔تفصیلات کے مطابق مقامی عوامی نمائندوںکی نااہلی کی وجہ سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی واٹرسپلائی اسکیم کھتی سے علاقہ زندانی’لوک اورڈھکنہ کے سینکڑوںمکین دست سمیت دیگربیماریوںکاشکارہونے لگے۔مذکورہ واٹرسپلائی اسکیم کاپانی انتہائی کڑواہے۔جسکے پینے سے اہل علاقہ بیماریوںکاشکارہورہے ہیں۔کسان کونسلرحافظ ہدایت اللہ سمیت دیگرمتاثرہ افرادنے کھتی واٹرسپلائی اسکیم کے کڑوے پانی سے پھیلنے والی بیماریوںپرسخت احتجاج کیاہے اورکمشنرڈیرہ ڈاکٹرنذیراختروڑائچ سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ واٹرسپلائی اسکیم کودرست کرکے میٹھاپانی عوام تک پہنچایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)چودھوان پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ کر13جواریوںکوگرفتارکرکے ہزاروںروپے کی رقم برآمدکرلی’کینٹ پولیس نے نیوبنوںچونگی پرکارروائی کے دوران آدھاکلوسے زائدچرس قبضے میںلے لی’پروآپولیس نے چودھوان موڑپراسلحہ کی دکان سے غیرقانونی اسلحہ بھاری مقدارمیںقبضے میںلیکرایک شخص کوگرفتارکرلیا’ناصرباغ کے مقام پراشتہاری ملزم کوپناہ دینے پرایک شخص کوگرفتارکرکے ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا’گومل یونیورسٹی پولیس نے روڑہ سے ناجائزاسلحہ اورابھایاپل کے قریب سے ہزاروںروپے کی چرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے چودھوان میںواقع جعفرشاہ نامی شخص کے باغ پرقماربازی میںمصروف 13ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے ہزاروںروپے کی رقم اور52پتے تاش برآمدکرلئے۔کینٹ پولیس نے نیوبنوںچونگی پرسیدامیرولدملک میرسکنہ صدربازارسے 550گرام چرس برآمدکرلی اورملزم کوگرفتارکرلیا۔پروآپولیس نے چودھوان موڑپرامیرمعاویہ اوراسکے والدغلام مصطفی کی دکان سے غیرقانونی طورپررکھی گئی پانچ بندوقیںاورچھ پستول برآمدکرلئے۔پولیس نے امیرمعاویہ کوگرفتارکرلیاجبکہ غلام مصطفی موقع پرموجودنہ تھا۔پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔ڈیرہ ٹائون پولیس نے ناصرباغ میںاشتہاری ملزم جہانگیرولدسلیم کوپناہ دینے پرغفوررحمان وزیرکوگرفتارکرلیاجبکہ موقع سے اشتہاری ملزم جہانگیرکی ایک بندوق اورایک کارتوس برآمدکرلیا۔پولیس نے غفورکیخلاف216PPCکے تحت جبکہ اشتہاری ملزم جہانگیرکیخلاف15AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ روڑامیںسلیم ولدفیض اللہ سے ایک پستول تیس بوراوراکیس کارتوس برآمدکرلئے۔دوسرے واقعہ میںابھایاپل کے قریب طاہرولدامیراحمدسکنہ نیوبنوںچونگی سے 400گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)پہاڑپورکے گائوںسولہن والامیںخواتین کے تنازعے پر پانچ افرادنے ڈنڈے اورکلہاڑی کے بٹوںسے دوخواتین سمیت چارافرادکوزخمی کردیا۔پہاڑپورپولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیںگائوںسولہن والامیںشیرمحمد’اللہ نوازسمیت پانچ افرادنے ڈنڈوںاورکلہاڑی کے بٹوںسے غلام رسول ولدشیرمحمد’اسکی بیوی فرزانہ بی بی’بھائی سیدرئوف اوربھتیجی ثمینہ بی بی کوڈنڈوںاورکلہاڑی کے بٹوںسے زخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔پہاڑپورپولیس نے زخمی غلام رسول کی رپورٹ پرپانچ افرادکیخلاف اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعمرشاہ نے سول ڈسپنسری حاجی مورامیںکلاس فورتعیناتی کے حوالے سے ہونیوالی انکوائری رپورٹ ردی کی ٹوکری کی نظر کردی’ڈسپنسری کیلئے اراضی دینے والے متاثرہ شخص کامحکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گائوںحاجی موراکے رہائشی مہدی رضانے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ کو اپیل انصاف کے عنوان سے ایک درخواست بھیجی تھی جس پرڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ اوڈیرہ کی زیرنگرانی سول ڈسپنسری حاجی مورامیںکلاس فورکی تعیناتی کے حوالے سے انکوائری کے احکامات دیئے تھے جس پر ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرمظفرکنڈی نے انکوائری مکمل کی لیکن ڈی ایچ اونے تاحال نہ توکارروائی کی اورنہ ہی متاثرہ شخص مہدی رضاء کوانکوائری رپورٹ کی کاپی دی جارہی ہے متاثرہ شخص مہدی رضاء نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر انکوائری رپورٹ پرکارروائی کی جائے اوررپورٹ کی کاپی مجھے دی جائے جومیراقانونی حق ہے۔