ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے امریکی بچوں کی غیراخلاقی فلمیں بنانے والے کو گرفتار کرلیا

Arrested

Arrested

کراچی (نامہ نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسکائپ کے ذریعے کم عمر امریکی بچوں اور بچیوں کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

سولجر با زار سے ملزم کی گرفتاری امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی شکایت پرعمل میں لائی گئی ہے ، ملزم سے امریکی اور پاکستانی حکام مشترکہ تفتیش کریں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی حکام کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ اسکائپ کے ذریعے 13 سال کی عمر کے امریکی بچے اور بچیوں کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے والے ملزم کو تلاش اور گرفتار کیا جائے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے سولجربازارکے علاقے پارسی کالونی کے قریب ایک رہائشی عمارت پرچھاپہ مار کر زین العابدین نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ خط پر اعلیٰ حکام کی جانب سے ایف آئی اے کراچی کو کارروائی کے لئے دی گئیں اور امریکی حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے تناظر میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک ٹیم نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ، ملزم کے موبائل فون سے بنائی گئی غیر اخلاقی فلمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے رواں ماہ چند ماہ کے دوران 20 سے زائد بچوں کی غیر اخلاقی فلمیں بنائیں جبکہ ملزم کے خلاف درج مقدمہ نمبر 34/15 درج کرلیا گیا۔