ایف آئی اے انسانی سمگلرز کیخلاف لائحہ عمل تیار کرے، چوہدری نثار

 Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) چوہدری نثار کا انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنے کا عزم۔ ایف آئی اے کو 48 گھنٹے میں واضح لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم۔ منگل کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلرز انسانیت اور پاکستانیت پر دھبہ ہیں۔

دہشت گردوں کے بعد انسانی سمگلرز نے بیرون ملک سب سے زیادہ پاکستان کا نام بدنام کیا۔ اس لعنت کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے ایسی پالیسی وضع کریں جس سے بیرون ملک کسی بھی غیر قانونی سلوک پر ان کی مدد کی جا سکے۔