ایف آئی اے، نیب کا آصف زرداری کے رشتہ دار کے گھر چھاپہ، 7 ایمبولینسز برآمد

Ambulances Exporting

Ambulances Exporting

نواب شاہ (جیوڈیسک) ایک طرف سرکاری ہسپتالوں میں دوائیں ہیں نہ ایمبولینسز جاں بلب مر یض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دیتے رہے۔ دوسری جانب شیرینی اپنوں میں بانٹی جاتی رہی۔

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور نیب کی اعلیٰ سطح ٹیم نے نواب شاہ کے علاقے غلام حیدر شاہ کالونی میں پیپلزپارٹی کی با اثر سیاسی شخصیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایمبولینسز برآمد کر لی ہیں ۔ علی حسن زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز اور انتہائی با اثر سیاسی شخصیت ہیں۔

ایمبولینسز اور ملازمین کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ایمبولینسز 2010 کی طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کے دوران متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد پہنچانے کیلئے وفاقی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو دی تھیں۔

بطور عطیہ ملنے والی ایمبولینسز میں موجود لاکھوں روپے کا ابتدائی طبی سامان نکال کر انہیں مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا۔