فیفا فٹبال ورلڈ میوزیم 28 فروری کو کھول دیا جائے گا

FIFA football museum

FIFA football museum

زیورخ (جیوڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ فٹبال میوزیم کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں قائم میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لئے کھول دیا جائے گا، تین فلورز پر مشتمل میوزیم پر ایک سو چالیس ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

میوزیم کو فیفا ایوارڈ جیتنے والے بہترین کھلاڑیوں سے منسوب کیا گیا ہے، فیفا میوزیم کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیفن جاسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ لوگ میوزیم کارخ کریں گے۔

فیفا کے معزول صدر سیپ بلیٹرکے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلاٹر فیفا کے صدر نہیں رہے، انہیں میوزیم میں عام شہری کی طرح داخل ہونا ہوگا، میوزیم میں فٹبال ورلڈ کپ پوسٹرز، دنیائے فٹ بال کے جگمگاتے ستاروں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔