پندرہ روز میں دوسرے قومی تن ساز کی پراسرار ہلاکت

Humayun Khuram

Humayun Khuram

لاہور (جیوڈیسک) ساؤتھ ایشیئن چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر ہمایوں خرم جاں بحق ہو گئے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے مطابق ہمایوں خرم کی موت کھانا کھاتے وقت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی۔

باڈی بلڈر ہمایوں خرم نے مسٹر لاہور کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ہمایوں خرم کی 4 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ ہمایوں خرم سے 2 ہفتے پہلے باڈی بلڈر استاد گنجو کی پراسرار ہلاکت ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تن ساز سٹیرائیڈز استعمال کرتے ہیں۔ یہ ادویات صرف دل ہی نہیں جان کے لیے بڑا خطرہ ہوتی ہیں۔ دوسری جانب ان کی خصوصی ٹریننگ سے بھی دل کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں جس سے اچانک موت واقع ہو جاتی ہے۔