فلم انڈسٹری کو بھارتی ثقافت نے نقصان پہنچایا، مصطفی قریشی

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھارتی فلموں نے نہیں ان فلموں میں دکھائے جانے والے کلچرل نے نقصان پہنچایا ہے۔

آج ہماری نوجوان نسل جس بے راروہی کا شکار ہوئی ہے تو اس کی ذمے دار بھارتی فلمیں ہیں ہمیں بھارتی فلموں سے کوئی خطرہ نہیں ہم اچھی فلمیں بنا کر اب ان کو جواب دینے کی پوزیشن میں آچکے ہیں، پاکستانی فلمیں اپنے ملک اور معاشرے کی عکاسی کریں گی تو انھیں ضرور کامیابی ملے گی۔

مصطفی قریشی کا کہناتھاکہ فلمیں ہمارے معاشرے کا عکس ہونی چاہیئں جس سے ہم دنیا کو بتا سکیں کہ ہمارا کلچرل کیا ہے اور ہم کس طرح ایک اچھے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان سے نکل کر اب ہماری فلمیں غیر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جہاں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی ہماری فلمیں اور ڈرامے دیکھتے ہیں جب ہم انھیں اپنی تہذیب اور ثقافت کے بارے میں بتائیں گے دکھائیں گے تو اس سے انھیں آگاہی حاصل ہوگی، ہمارے پاس اچھی کہانیوں کی کمی نہیں ہے اگر انھیں اپنی فلموں کا موضع بنائیں گے تو اس میں سچائی نظر آئے گی۔