فلم انڈسٹری کی بحالی کا سہرا نوجوان فنکاروں کے سر ہے: فلم سٹار ریشم

 Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) فلم سٹار ریشم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سہرا نوجوان فنکاروں کے سر ہے جو بڑی باعث مسرت بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری زوا ل کا شکار تھی لیکن خدا کا شکر ہے کہ اب آہستہ آہستہ اس میں جان پڑرہی ہے کیونکہ دور حاضر میں انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے نت نئے موضوعات پر منجھے ہوئے پڑھے لکھے افراد فلمیں بنا رہے ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم سوارنگی موضوع کے اعتبار سے نہایت معیاری فلم ہے جس کو آپ اپنی پوری فیملی کے ہمراہ دیکھ سکتے ہیں۔