فلم ’’یلغار ‘‘میں لوگ میرے کردار کو فراموش نہیں کر سکیں گے، عائشہ عمر

Ayesha Omer

Ayesha Omer

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فلم ’’یلغار ‘‘میں لوگ میرے کردار کو فراموش نہیں کرسکیں گے، حقیقی واقعات پر بننے والی اس فلم میں پوری کاسٹ نے بھرپور محنت سے کام کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ’’یلغار ‘‘ جیسی فلمیں موجودہ وقت کی ضرورت ہیں، جس کے ذریعے عوام کو تفریح کے ساتھ انھیں حقائق سے آگاہی بھی دی جائے۔

میری خوش قسمتی ہے کہ اس فلم میں شان ، ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کررہی ہوں انھوں نے کہا کہ ایک فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے جو ایک کامیڈی اور رومانٹک فلم ہے۔