بالی ووڈ فلم “سانتا بانتا پرائیوٹ لمیٹڈ”کا پہلا ٹریلر جاری

Santa Banta

Santa Banta

ممبئی (جیوڈیسک) سسپنس سے بھرپور بالی ووڈ فلم سانتا بانتا پرائیویٹ لمیٹڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

آکاش دیپ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں ویر داس، بومن ایرانی، لیزا ہیڈن ، نیہا دھوپیا، رام کپور، جانی لیور اور سنجے مشرا شامل ہیں۔ شیبا آکاش دیپ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔