فلم میں بہتر مکالمے دیئے جانے پرانیل کپور سے جلن ہوتی ہے،نانا پاٹیکر

Anil Kapoor And Nana Patekar

Anil Kapoor And Nana Patekar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ ان کی نئی فلم ویلکم بیک میں انیل کپور کے مکالمے اتنے جاندار ہیں کہ انہیں ان سے جلن ہونے لگی ہے۔

ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ویلکم بیک ‘‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کو اس وقت عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے جب اس کے مدمقابل اداکار کو بہتر ڈائیلاگ ملتے ہیں، یہی صورتحال ان کے ساتھ بھی ہے کہ جب ان کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے اداکاروں کو ان سے بہتر مکالمے دیے جاتے ہیں تو جلن ہوتی ہے۔ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ویلکم بیک‘‘ میں انہیں انیل کپور سے جلن ہو رہی ہے۔ اس معاملے پر ان کی فلم کے ہدایت کار انیس بزمی سے بھی کافی بحث ہوتی ہے۔

نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے انیل کپور کے ساتھ نوے کی دہائی میں فلم پرندہ میں کام کیا تھا تو وہ بہت بڑے اسٹار تھے جب کہ ان کا شمار جونیئر اداکاروں میں ہپوتا تھا لیکن ویلکم کی شوٹنگ کے دوران انہیں انیل کپور کی شکل میں چھوٹا بھائی مل گیا۔