فلم ”مائی کنٹری ”کے زیراہتمام ”استقبال جشن آزادی ”پروگرام

Welcoming Jashan e Azadi Ceremony

Welcoming Jashan e Azadi Ceremony

فیصل آباد( پ ر) جشن آزادی کی خوشی میں ”استقبال جشن آزادی ”پروگرام گذشتہ روزچوک گھنٹہ منعقد ہوا جس میں ایم پی اے ثریانسیم اورانجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری محمودعالم جٹ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام کا انعقادفلم مائی کنٹری کی انتظامیہ نے کیا تھا۔جشن آزادی کی تقریب کا آغاز شمعیں روشن کرکے کیا گیا بعدمیں کبوتروں کو آزاد کیا گیااورخصوصی طور پر تیار کیا گیا۔

ایک جشن آزادی کیک کاٹا کیا۔فلم کا ایک گیت ”یہ ہے میرا پاکستان ،This is my country”پرعوام ہاتھوں میں جھنڈیالہراتے جھومتے رہے۔پروگرام کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوااورنعت خواں یونس قادری نے ہدیہ نعت پیش کی بعد میں گلوکاروں میں عبادعلی،منظورمرزااوردو چائلڈسٹاربچوں علی حیدر،احتشام حسن ویہراں والے نے ملی نغمے پیش کئے۔اس موقع پر ایم پی اے ثریا نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی یونہی حاصل نہیں کی جاتی اس کے پیچھے بہت قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ فیصل آباد کے نوجوانوں نے حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر فلم مائی کنٹری بنائی جو 19 اگست کو پورے پاکستان میںریلیز ہو رہی ہے اور اس کے پلیٹ فارم پر آج سب سے پہلے چودہ اگست کے حوالے سے یکم اگست کو استقبال جشن آزادی کا پروگرام منعقد کرکے ایک نئی روایت رکھ دی ہے۔مجھے ان نوجوانوں پر فخر ہے۔ایم پی اے ثریا نسیم نے عوام نے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ 19اگست کو حب الوطنی کے شاہکار کودیکھنے کیلئے سینما گھروں کا رخ کریں ۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری محمودعالم جٹ نے کہا کہ میں آج اسلام آباد سے آرہا ہوں جب مجھے پتہ چلا کہ 14اگست کے حوالے سے پروگرام ہو رہا ہے تو میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موٹروے سے اتر کر گھر جانے کی بجائے سیدھا چوک گھنٹہ گھر پہنچا ہوں ۔

اس موقع پر فلم کے رائیٹرابرار حبیبی نے کہا ہے کہ ہمیں فلم بنانے میں مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ معاشرے کی سنگدلی بھی برداشت کرنا پڑی ،کچھ لوگوں نے فلم کی تکمیل اور ریلیز کرنے میں ہماری بہت حوصلہ شکنی کی مگر ہمارے حوصلہ بلند ہیں ۔اس موقع پر فلم کے پروڈیوسرشفیق راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں فلم ریلیز کرنے میں بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔تاہم اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے ہم خود19اگست کو پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کریں گے۔