فلم روگ ون اسٹار وارز دی اسٹوری کا پہلا ٹریلر ریلیز

Rogue One Star Wars The Story

Rogue One Star Wars The Story

لاس انجلس (جیوڈیسک) نوجوان باغیوں کے گروہ کی کہانی پر بنا ئی جانے والی ہالی ووڈ کی ایکشن فلم روگ ون ”اسٹار وارز دی اسٹوری ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور نئی سائنس فکشن فلم’’روگ ون اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم نوجوان باغیوں کے ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔۔اور پھر چھڑ جاتی ہے جنگ۔

فلم میں ہالی ووڈ کی اداکارہ فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رض احمدسمیرٹ اور دیگراداکار ایکشن میں نظر آئینگے۔ ایکشن سے بھرپور فلم سولہ دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔