فلم کلونیا ڈگنی ڈیڈ کا رنگا رنگ پریمئیر، فلمی ستاروں کی شرکت

Colonia Dignidad

Colonia Dignidad

برلن (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار فلورین گلین برجر کی نئی فلم کلونیا ڈگنی ڈیڈ کا رنگا رنگ پریمئیر جرمنی میں ہوا۔

برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ کلونیا ڈگنی ڈیڈ میں 1970 کا وہ دور دکھایا گیا ہے جب چلی میں فوجی حکومت کیخلاف عوامی احتجاج زوروں پر ہوتا ہے۔

ایسے میں ایک نوجوان کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ ایما واٹسن اپنے گرفتار خاوند کی تلاش میں قیدیوں سے بھرے بدنام زمانہ گاؤں کا رخ کرتی ہیں۔ فلم ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔