فلم ”شیوائے ” میں کوئی پاکستانی کام نہیں کر رہا : اجے دیوگن

Saba Qamar and Ajay Devgan

Saba Qamar and Ajay Devgan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار اجے دیوگن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم شیوائے میں صبا قمر یا کوئی دوسرا پاکستانی اداکار یا اداکارہ کام نہیں کر رہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صبا قمر قبل ازیں اس فلم کی کاسٹ میں شامل تھیں تاہم بھارت کی طرف سے اڑی واقعہ کو بنیاد بنا کر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے کے بعد انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوی ایشن نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد انتہا پسند ہندو تنظیموں کی دھمکیوں کے نتیجے میں متعدد پاکستانی فنکار واپس آگئے تھے۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی اداکاروں کے کام کی وجہ سے بھارتی فلموں اے دل ہے مشکل اور رئیس پر پابندی کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے اور اس دباؤ نے اجے دیوگن کو بھی مذکورہ بیان جاری کرنے پر مجبور کیا ہے۔