فلم سیکاریو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Sicario

Sicario

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم ڈرامہ فلم سیکاریو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈینس ویلینیو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیاکے تعاقب میں میکسکو جا پہنچتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایمیلی بلنٹ، بینیسیو ڈیل ٹورو، جوہن برولین، ڈینیل کولویااور جافری ڈونوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 18 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔