فلم “دی لاسٹ وِچ ہنٹر” کا نیا ٹریلرمنظرِ عام پر آگیا

The Last Witch Hunter

The Last Witch Hunter

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے شہرہ آفاق اداکار وِن ڈیزل کی ہارر ڈرامہ فلم “دی لاسٹ وِچ ہنٹر”کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار بریک ایزنرکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز اور بہادر شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کوخطرناک چڑیلوں اور انسان دشمن غیر مری قوتوں کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔

تاہم اس دوران ایک انسان دوست چڑیل کے بغیر دشمن قوتوں کا صفایا ممکن نہیں ہوتا۔ایڈم گولڈ وارم، ٹام روسن برگ اورایرک رِیڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سپر نیچرل ایکشن ہارر فلم میں وِن ڈیزل مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوںگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں الیجا ووڈز، مائیکل کینی، ایمبر لیوی،روز لیزلی اور ارمانی جیکسن شامل ہیں۔

انوکھے منصب پر فائز اس منفردگروپ کے آخری رُکن کو کیسے کیسے خطرناک واقعات و حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ دیکھنے کیلئے آپ کو کچھ انتظار کرناہوگاکیونکہ دہشت سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت 23 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔