فلم بے فکرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

Bay Fukra Film

Bay Fukra Film

ممبئی (جیوڈیسک) ہیرو پنتی اور باغی سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والے ٹائیگر شیروف کی نئی فلم بے فکرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا۔

ممبئی میں میوزک لانچنگ تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ فلم کی ہیروئن اور قریبی دوست ڈیشا پٹانی کیساتھ اپنی کیمسٹری کے بارے میں بتاتے ہوئے ٹائیگر شیروف نے کہا کہ انھیں ڈیشا کیساتھ اسکرین شئیر کرنے میں بہت مزہ آیا۔

وہ فلم کی کامیابی سے کیلئے پر امید ہیں۔ سائم بمبے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم رواں سال سینماوں کی زینت بنے گی۔