کروڑ لعل عیسن کی خبریں 06/10/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کریگی۔ پی ٹی آئی سٹی کروڑ کے 13 وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے تحصیل صدر رانا محمد عثمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی کروڑ میں مسلم لیگی امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ 13 وارڈو ں میں تمام امیدواروں کو فائنل کیا جا چکا ہے۔ جن کے ناموں کی لسٹ آئندہ چند روز میں آویزاں کی جائے گی۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی امیدواران حکومتی دھاندلی کے تمام حربے ناکام بنا دیں گے۔ اس موقع پر ضلعی جنرک سیکریٹری شیراز خان نیازی ، صدر یوتھ ونگ مہتاب احمد خان سیہڑ اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت کی جانب سے دھاندلی کے تمام حربے ناکام بنا دیں گے۔ NA-122 لاہور میں کامیابی یقینی ہے۔ تحصیل بھر میں تمام بلدیاتی امیدواران کے نام فائنل کیئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز سٹی کروڑ کے امیدواروں کے ہمراہ اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقہ NA-122 میں اگر شفاف الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی امیدوار ہر قیمت پر جیتے گا۔ ہم نے اس ملک سے ظلم و زیادتی ، ناانصافی اور دھاندلی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ انشاء اللہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں انصاف کا بول بالا کریں گے۔ اور کروڑ سے ایک ہی خاندان کا بادشاہت کو عوام کی طاقت سے خاتمہ کر دیں گے۔