آل کراچی انڈر 19 ڈپٹی کمشنر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا

ALL KARACHI UNDER

ALL KARACHI UNDER

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ ڈسٹرکٹ سنٹرل کے تعاون منعقد آل کراچی انڈر 19 ڈپٹی کمشنر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر سنٹرل کی ٹیم کو 16رنز سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں بہترین بلے باز کا ایوارڈ ڈپٹی کمشنر سنٹرل کی ٹیم کے آصف محمود ،بہترین بالر کا ایوارڈ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی ٹیم کے شاہ محمد اور فضل محمد نے حاصل کئے ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے سید اختر علی شاہ اور نیشنل پیس کونسل کے صوبائی صدر ظفر مقصود نے فاتح ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور رنر اپ ڈپٹی کمشنر سنٹرل کی ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور بہتر کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر نیلسن آئل پینٹ کے بصر احمد صدیقی ،ڈاکٹر محمد عارف ،ڈاکٹر مسکین شاہ ،ڈاکٹر جمیل احمد تنولی ،ڈاکٹر محمد زادہ موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید اختر علی شاہ اور ظفر مقصود نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کو کراچی سطح کا شاندار کرکٹ ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے صدر اورنگزیب سلطان کو تعلیم ،کھیل اور قیام امن کے لئے جدو جہد کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شہر قائد میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھا نے کا موقع فراہم ہوگا انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد اور تعان کرنے پر کمشنر کراچی اور شہر کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ علم اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ قیام امن کے لئے ہم اپنی جدو جہد کو جاری رکھ کر شہر کراچی کو امن کا گہوار بنا ئیں گے ۔