او ایس ایل کے فائنل میچ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی شرکت

Final Match

Final Match

قصور (محمد عمران سلفی سے) او ایس ایل کے فائنل میچ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی شرکت، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق انصاف سپورٹر ٹیم کے زیر اہتمام او ایس ایل کے فائنل میچ میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جن میں سنیئر رہنماتحریک انصاف اعجاز چوہدری، نائب صدر پنجاب میڈیم سمہا انور، سنیئر رہنما میڈیم تنزیلہ عمران، نائب صدر لاہورفاروق خان، سنیئر رہنما و مرکزی آرگنائزر IST حاجی سیف اللہ قصوری، مرکزی چیئرمین IST سردار منیب احمد ڈوگر، مرکزی صدر ISTسید علی فرحان گیلانی، سنیئر رہنما سردار فاخر علی ایڈووکیٹ ، میاں فاروق احمد انصاری، برسٹر شاہد مسعود سمیت دیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیم سمہا انوار نے کہا کہ نوجوانوں لڑکوں اور لڑکیوں نے جس انداز سے جوش و جذبہ سے کھیل کو دلچسپ بنا دیا ہے، میں انہیںمبارکباد پیش کرتی ہوں اور میں اس ٹیم کا میچ لاہو میں بھی کروایا جائے گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جن نوجوانوں کی بات کی ہے یہ وہی نوجوان ہیں،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334