مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے نندی پور پاور پروجیکٹ مذاق بن گیا، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے نندی پور پاور پروجیکٹ مذاق بن چکا ہے۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے اپنی پسند کے شخص کو نندی پور منصوبے کا ایم ڈی بنایا پھر اسے تمغہ امتیاز اور اضافی الاؤنس سے نوازا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اب اسی افسر کو نااہل قرار دے کر فارغ کر دیا گیا ، حکمرانوں کی پسند اور ناپسند کی وجہ سے عوام اندھیروں میں ڈوبتے جا رہے ہیں۔
تکنیکی عہدوں پر تعیناتی کا معیار اپنا آدمی ہونے کے بجائے میرٹ ہونا چاہئے۔