تمام مالیاتی ادارے کھاتے داروں پر کڑی نظر رکھیں: اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ اور دہشتگری کے لئے استعمال ہونے والے پیسے کی روک تھام کے لئے اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام مالیاتی ادارے اپنے کھاتے داروں کی ہونے والی ٹرانزیکشن پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی اکاونٹ میں ہونے والی بڑی ٹرانزیکشن کا بغور جائزہ لیا جائے۔

ایک ہی ملک سے مسلسل رقوم کی کی خاص اکاونٹ میں ترسیل کا بھی جائزہ لیا جائے۔ اس کے علاوہ بینک میں بڑی تعداد میں چھوٹی کرنسی کو بڑے نوٹوں میں تبدیل کرانے آنے والوں سے مکمل معلوم حاصل کی جائے۔

ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ان احکامات سے دہشتگردی میں استعمال ہونے والی رقوم کی ترسیل کو روکنے میں مدد ملے گی۔