جلاؤ گھیراؤ نہیں حساب کتاب کی سیاست کے قائل ہیں: سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں عشق مصطفیٰ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم کو جواب دیں کہ قلیل مدت میں کثیر سرمایہ کہاں سے کمایا۔ اپنے خطاب میں سراج الحق نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے مطالبہ کر دیا کہ پاناما لیکس کی تحقیات کا دائرہ صرف وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان تک محدود رکھا جائے۔

تحقیقاتی کمیشن ایک ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے قوم کے سامنے پیش کر دیں۔ کانفرس سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ہم جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کے قائل نہیں لیکن ہم اس نظام کو بھی چلنے نہیں دیں گئے جس میں کرپٹ اشرفیہ قومی دولت لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کر دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہر ادارے میں چھوٹو گینگ موجود ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے قومی ادروں کے دیوالیہ پن کا ذمہ دار عیاش حکمرانوں کو قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں معاشی دہشت گردی کے خلاف بل لانے کا بھی عندیہ دیا۔